ETV Bharat / city

دہلی: ڈاكٹروں نے گرودوارہ بنگلہ صاحب میں ماتھا ٹیكا - سکھ

دہلی کے معروف سرکاری اسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، سینئرڈاکٹروں پیرا میڈیکل اسٹاف نے جمعہ کے روز کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں سکھ برادری کے تعاون اور ان کی خدمات کو دیکھتے ہوئے تاریخی گرودوراہ بنگلہ صاحب میں ماتھا ٹیكا اور ارداس کرکے ان کا شکریہ ادا کیا۔

دہلی: ڈاكٹروں نے گرودوارہ بنگلہ صاحب میں ماتھا ٹیكا

author img

By

Published : May 15, 2020, 8:18 PM IST

ایمس دہلی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ڈی کے شرما، رام منوہر لوہیا اسپتال کے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹر راجیو سود اور لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج کے ڈاکٹر اے این ماتھور کی قیادت میں ان اسپتالوں کے ڈاكٹروں، نرسوں اور طبی عملے نے گرودوارہ بنگلہ صاحب میں ماتھا ٹیکا اور اس وبا سے انسانیت کو بچانے کے لئے طاقت دینے کی دعا کی۔

بتایا جاتا ہے کہ سال 1663 میں دہلی میں پھیلے ہیضہ اور چیچک کی وبا کے دوران گرو هركرشن صاحب جی نے یہاں گرودوارہ بنگلہ صاحب جی کے ٹینک کے پانی سے ہزاروں متاثرہ افراد کا علاج کرکے انسانیت کی حفاظت کی تھی اور آج دہلی کے چوٹی کے اسپتالوں کے سینئر ڈاکٹروں اور عملہ نے اسی مقام پر گرو هركرشن صاحب جی سے پھر سے انسانیت کی حفاظت کے لئے انہیں طاقت فراہم کرنے کی دعا کی۔

دہلی کے ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹوں نے دہلی سکھ گردواہ پربندھك کمیٹی کی طرف سے کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑ رہے 200 ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل اسٹاف کو گردوارہ بنگلہ صاحب، گرودوارہ رقاب گنج صاحب اور گرودوارہ موتی باغ صاحب میں ڈاكٹروں اور میڈیکل اسٹاف کو ٹھہرانے کے لئے جگہ دینے پر سکھ برادری کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.