وزیراعلی اروند کیجریوال کی صدارت میں جمعرات کو اعلی سطحی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔
یہ میٹنگ دہلی میں کورونا کے ریکارڈ نئے معاملوں کے سامنے آنے اور آلودگی کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے بلائی گئی تھی۔ میٹنگ میں حکومت کے چیف سکریٹری، ہیلتھ افسران اور سبھی اضلاع کے کلکٹر موجود تھے۔
مسٹر کیجری وال نے میٹنگ کے بعد کہا کہ تہواروں کی وجہ سے بازاروں میں بھیڑ بھاڑ بڑھنے سے کورونا وائرس کے معاملے بڑھ گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ دہلی میں پٹاخوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دہلی میں دیوالی کے موقع پر پٹاخہ جلانے پر پابندی عائد - کورونا وائرس کے معاملے بڑھ گئے
دہلی حکومت نے راجدھانی میں فضائی آلودگی کے خطرناک سطح کے پیش نظر دیوالی کے موقع پر راجدھانی میں پٹاخہ جلانے پر پوری طرح سے پابندی عائد کردی ہے۔