مالیوال کے شوہر نوین جے ہند عام آدمی پارٹی (عآپ ) کے اہم رہنماؤں میں سے ہیں اور وہ وزیر اعلیٰ اور عآپ کے کنوینر اروند کیجریوال کے کافی قریبی ہیں۔
جے ہند ہریانہ میں خاص اثر رکھتے ہیں اور وہ عآپ کے ہریانہ یونٹ کے صدر بھی ہیں۔
انہوں نے شوہر سے طلاق کی اطلاع ٹوئٹر پر بدھ کے روز شیئر کرتے ہوئے لکھا' نوین کافی یاد آئیں گے'۔انہوں نے مالک سے دعا کی ہے کہ وہ اس تکلیف سے ابھرنے کے لیے انھیں طاقت بخشے۔
ڈی سی ڈبلیو کی چیئر پرسن نے تکلیف کا اظہار کرتے ہوئے لکھا' جب آپ کی کہانی ختم ہوتی ہے تو وہ سب سے زیادہ تکلیف دہ لمحہ ہوتا ہے۔ میری بھی کہانی ختم ہوگئی۔ میرے اور نوین کے درمیان طلاق ہوگیا۔ کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے جب سب سے زیادہ اچھے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ نہیں رہ سکتے۔ مجھے ہمیشہ ان کی کمی کا احساس رہے گا اور ان کے ساتھ زندگی کا گزارا ہوا وقت یاد رہے گا۔ میں ہر دن ایشور سے دعا کرتی ہوں کہ ہم اور ہمارے جیسے دوسرے لوگوں کو اس تکلیف سے ابھرنے کے لیے وہ طاقت'۔
جےہند نے 15 دسمبر کو جنسی زیادتی کے معاملوں میں چھ ماہ کے اندر پھانسی کی سزا کے مطالبے کے سلسلے میں بھوک ہڑتال پر بیٹھنے والی مالیوال کو 'شیرنی' اور 'مردانی' قرار دیا تھا۔