دارالحکومت دہلی میں چھٹ کے ساتھ ہی ٹھنڈ کی شروعات ہوگئی ہے۔ دہلی و این سی آر میں منگل کو کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
دہلی کے کئی حصوں میں پیر سے دھند چھائی ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے پہلے ہی دارالحکومت دہلی میں پیر سے دھند بڑھنے کی پیش گوئی کی تھی جس کی وجہ سے دہلی میں بھی سردی بڑھ رہی ہے۔
منگل کے بعد بدھ کو بھی دہلی میں دھند بڑھنے کی قیاس آرائی کی جارہی ہے جس کی وجہ سے حد نگاہ بھی کم ہو سکتی ہے۔
اس کے ساتھ ہی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت جو اس وقت 29 اور 28 ڈگری ریکارڈ کی جا رہی ہے، وہ بھی کم ہو کر 26 سے 25 ڈگری تک جائے گی۔ اگرچہ آج کے بعد دن میں اچھی دھوپ نکلے گی لیکن صبح اور شام کے وقت دھند بھی بڑھے گی۔