ETV Bharat / city

چین نے وادی گلوان میں دوبارہ خیمے لگائے

author img

By

Published : Jun 25, 2020, 1:12 PM IST

مشرقی لداخ کی وادی گلوان میں ایک بار پھر پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے ذریعہ تجاوزات کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی فوجیوں نے پٹرولنگ پوائنٹ نمبر 14 پر خیمہ لگا لیا ہے۔

China again put up tent in Galwan valley
چین نے وادی گلوان میں دوبارہ خیمے لگائے

مشرقی لداخ کی وادی گلوان میں ایک بار پھر پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے ذریعہ تجاوزات کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جب 15 جون کی درمیانی شب وادی گلوان میں بھارتی اور چینی افواج کے مابین جھڑپ ہوئی تھی وہیں پر چینی فوج ایک بار پھر پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرقی لداخ میں وادی گلوان کے بعد چین اب شمالی لداخ میں ڈیپ سانگ میں فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کر رہا ہے۔ اس طرح اس نے ایک نیا محاذ کھول لیا ہے۔

غورطلب ہے کہ آج دونوں ممالک کے حکام کے مابین ایک ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں چین نے کہا کہ اس نے منحرفیت منصوبے پر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے تناؤ کو کم کرنے کے لیے اقدامات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

اس سے قبل ، بھارت - چین کشیدگی کے درمیان منگل کو روس ، بھارت اور چین (آر آئی سی) کے وزرائے خارجہ کی مجازی میٹنگ ہوئی۔ گلوان تصادم کے بعد یہ پہلا موقع تھا ، جب بھارت کے وزیر خارجہ ایس جےشنکر اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے آمنے سامنے باتیں کیں۔

واضح رہے کہ پی ایل اے نے اسی پٹرولنگ پوائنٹ پر 15 جون کی رات کو بھارتی فوجیوں پر حملہ کیا تھا، جس میں 20 فوجی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.