دارالحکومت دہلی کے روہنی ضلع ساوتھ تھانہ میں دیر رات کچھ نامعلوم بدمعاشوں نے کار میں بیٹھے ایک نوجوان کو گولی مار دی جس سے اس موقع پر ہی موت ہوگئی۔
ڈی سی پی پرنب تائل کے مطابق مقتول کا نام نیرج عرف مونا ہے، جو ہریانہ کے سونی پت کا رہنے والا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مقتول فائنینسر کا کام کرتا تھا اور اتوار کی شام کو روہنی کے ہی ناہرپور گاوٗں میں رہنے والے دیگر نوجوانوں سے پیسے لینے کے دوران تنازعہ ہوگیا۔ اس کے بعد مقتول جیسے ہی اپنی گاڑی میں آکر بیٹھا کہ اچانک کچھ نامعلوم لوگوں نے گاڑی پر گولی چلا دی، جس میں نیرج زخمی ہوکر نیچے گر گیا۔ مقامی لوگوں نے آواز سن کر موقع پر پہنچے اور روہنی کے جے پور گولڈن ہسپتال میں بھرتی کرایا جہاں ڈاکٹروں نے نیرج کو مردہ قرار دیا۔
مزید پڑھیں: کئی دن کے سرچ آپریشن کے بعد سہارنپور میں برآمد ہوئی آندھرا پردیش کی خاتون کی لاش
پولیس نے لاش کو قبضے میں لے لیا ہے۔ موقع واردات کے نزدیک لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کو پولیس قبضے لے کر تفتیش کر رہی ہے۔ ساتھ ہی اسپیشل اسٹاف سمیت پولیس کی کئی ٹیمیں بدمعاشوں کو پکڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔