بچوں کی ہمہ جہت ترقی کے لیے تعلیم سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ غریب اور محروم طبقات کے طلبہ و طالبات کی تعلیم نہ رکے اور بچے اپنی تعلیم پوری کرنے کے اہل ہوں۔ اس مقصد سے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے کئی طرح کی اسکالرشپ کے منصوبے چلائے جا رہے ہیں، لیکن ان منصوبوں کی معلومات کی کمی اور درخواست کے عمل سے رو بہ رو نہ ہونے کی وجہ سے آج بھی کئی بچے ان منصوبوں کی اہلیت رکھتے ہوئے بھی ان کا فائدہ نہیں اٹھا پاتے ہیں۔
اس حقیقت کے پیش نظر ایکشن ایڈ اسوسی ایشن کی جانب سے آج ’آؤ مل کر اسکالر شپ پائیں‘مہم کی شروعات کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:جامعہ کے طالب علم نے ای وائی اسکالرشپ حاصل کی
یہ مہم مسلسل دو ماہ تک چلائی جائے گی اور اس مہم کے تحت مدھیہ پردیش، ہریانہ، پنجاب ، دہلی، ہماچل پردیش، مہاراشٹر اور گوا کے 50 اضلاع سے وابستہ رکن اور تنظیم، کمیونٹی کے ساتھ مل کر غریب اور محروم طبقات کے طلبہ و طالبات کومختلف اسکالرشپ منصوبوں کی معلومات دیں گے اور ان منصوبوں کا فائدہ حاصل کرنے کے لیے ضروری عمل کو پورا کرنے میں ان کی مدد کریں گے۔
(یو این آئی)