ETV Bharat / city

جامعہ کے 34 طلبہ نے یو پی ایس سی مینز میں کامیابی حاصل کی

author img

By

Published : Mar 24, 2021, 9:07 PM IST

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں رہائشی کوچنگ اکیڈمی میں کوچنگ اور تربیت حاصل کرنے والے 34 طلبہ نے سول سروسز کے مینز امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے۔

جامعہ کے 34 طلبہ نے یو پی ایس سی مینز میں کامیابی حاصل کی
جامعہ کے 34 طلبہ نے یو پی ایس سی مینز میں کامیابی حاصل کی

یونین پبلک سروس کمیشن نے گذشتہ روز سول سروسز مینز 2020 کے نتائج جاری کردیئے ہیں۔ سبھی امیدوار جلد انٹرویو ٹیسٹ کے لیے حاضر ہوں گے۔ آر سی اے اپنے سابقہ طریقوں کے مطابق سینئر اور ریٹائرڈ بیوروکریٹس اور ماہرین تعلیم کی مدد سے کامیاب طلبہ کے لیے ماک انٹرویو اور سلسلہ وار انٹریکشن سیشنز کا بھی اہتمام کرے گا۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ' جامعہ کے قومی تعمیر کے عزم کے ایک حصے کے طور پر مفت رہائش لائبریری کی سہولیات، کلاس روم کی تعلیم پریکٹس ٹیسٹ وغیرہ مہیا کیے جاتے ہیں۔ سیٹوں کی کمی کی وجہ سے جامعہ ملیہ اسلامیہ یو پی ایس سی کے مینز امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام امیدواروں کی تربیت کرے گا۔
گذشتہ برس آر سی اے کے ذریعے 30 طلبا نے سول سروسز میں کامیابی حاصل کی تھی، اس کے علاوہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ریسیڈینشل کوچنگ اکیڈمی کے ذریعہ 35 طلبا نے جموں کشمیر، بہار، اترپردیش، مہاراشٹر اور کرناٹک کے علاوہ آر بی آئی، ائی بی و دیگر مرکزی اداروں میں منتخب کیے گیے تھے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی رہائشی کوچنگ اکیڈمی میں سنٹر برائے کوچنگ اینڈ پلاننگ کے 101 طلبہ نے سال 2020 میں یوپی ایس سی سول سروسز کے ابتدائی امتحان پاس کیا تھا۔ یونیورسٹی کے پبلک ریلیشن آفیسر احمد عظیم نے بتایا کہ' جامعہ کی مختلف ریاستوں میں رہنے والی 16 طالبہ اور 85 طلبا نے یو پی ایس سی سول سروسز کے ابتدائی امتحان 2020 پاس کیے تھے جامعہ آر سی اے میں کل 283 امیدواروں نے کوچنگ اور ٹریننگ حاصل کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.