ETV Bharat / city

دہلی: پی سی آر وین کی غیر معمولی خدمات - دہل لاک ڈاون کے دوران پریشان

ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران دارالحکومت دہلی کے متعدد مقامات پر ایمبولینس خدمات نہیں مل پا رہی ہیں، ایسے میں پولیس کی پی سی آر وین مریضوں کی مدد کررہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان پی سی آر وین نے 17 حاملہ خواتین کو اسپتال پہنچایا۔

دہلی میں پی سی آر وین کی غیر معمولی خدمات

author img

By

Published : Apr 6, 2020, 1:07 PM IST

وہیں لاک ڈاؤن کے دوران ان پی سی آر وین کے ذریعے تقریبا 150 سے زائد حاملہ خواتین کو اسپتال پہنچایا جا چکا ہے۔

دہلی میں پی سی آر وین کی غیر معمولی خدمات

ڈی سی پی شرت سنہا کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے دارالحکومت میں جاری لاک ڈاون کے درمیان اسپتال جانے کے لیے پی سی آر وین سے بھی لوگوں کی مدد کی جا رہی ہے، ہنگامی صورتحال میں لوگوں کو پی سی آر کے وین کے ذریعے اسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔

ڈی سی پی کے مطابق ان مریضوں میں حاملہ خواتین کی تعداد زیادہ ہے، جنہیں ہنگامی صورتحال میں پی سی آر وین کی مدد مہیا کرائی جا رہی ہیں، اس کے علاوہ کارڈیو کے مریض کو بھی اسپتال پہنچایا گیا ہے۔

موصول اطلاعات کے مطابق دہلی کے مختلف مقامات سے حاملہ خواتین کوہنگامی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا ہے، جانکاری کے مطابق کافی کوششوں کے بعد انہیں کوئی ایمبولینس یا گاڑی مہیا نہیں ہونے کی صورت میں پی سی آر وین نے ان کی مدد کی اور انہیں ہسپتال پہینچایا، جن میں دہلی کے متعدد علاقے شامل ہیں۔

پی سی آر کے مطابق ان میں متعدد فون کال رات گیارہ بجے تا صبح پانچ بجے درمیان موصول ہوئیں، متعدد مرتبہ تو مریض اور اسپتال کے گھر کے درمیان کی مسافت 15 کلو میٹر تھی، لیکن پی سی آر نے اپنی دانشمندی سے انہیں مدد فراہم کی اور انہیں اسپتال پہنچایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.