اتراکھنڈ میں بی جے پی BJP Uttarakhand نے کابینی وزیر ہرک سنگھ راوت کو چھ سال کے لیے پارٹی سے نکال دیا ہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر مدن کوشک کے حوالے سے پارٹی کے میڈیا انچارج منویر سنگھ چوہان نے کہا کہ ڈاکٹر راوت کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کے سبب پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔ Former Cabinet Minister Uttarakhand Harak Singh Rawat انہوں نے کہا کہ پارٹی میں ڈسپلن کی خلاف ورزی قبول نہیں کی جائے گی۔
پارٹی سے باہر کردیے گئے سابق وزیر کا میڈیا سے مخاطب ہو کر جذباتی ہوگئے ہیں Harak Singh Rawat became emotional۔
ہرک سنگھ راوت نے کہا کہ میں مرکزی وزیر پہلاد جوشی نے مجھے دہلی میں ملنے کے لئے بلایا۔ ٹریفک کی وجہ سے تھوری تاخیر ہوگئی۔ میں ان سے اور وزیر داخلہ امت شاہ Amit Shah سے ملنا چاہ رہا تھا، لیکن میں جیسے ہی دہلی پہنچا تو سوشل میڈیا Social Media پر دیکھا کہ بی جے پی نے مجھے نکال دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے وزیر بننے میں دلچسی نہیں ہے۔ میں صرف کام کرنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی اتراکھنڈ Congress Party in Uttarakhand میں سرکار بنائے گی۔ میں کانگریس کے لئے کام کروں گا۔
بی جے پی سے نکالے گئے وزیر ہرک سنگھ راوت میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ ہرک سنگھ راوت Harak Singh Rawat اپنی بہو انوکریتی کے لئے ٹکٹ کی پیروی کرنے کے لئے دہلی پہنچنے تھے۔ جس کے بعد بی جے پی نے انہیں پارٹی سے باہر کر دیا ہے۔
اس سے قبل ہرک سنگھ راوت بی جے پی کی کور گروپ کی میٹنگ میں بھی نہیں پہنچے تھے۔
مزید پڑھیں:
ذرائع کی مانیں تو آج دہلی میں سابق وزیر اعلی ہریش راوت Former Cabinet Minister Uttarakhand Harak Singh Rawat اور ریاست کے دوسرے بڑے رہنماؤں کی موجودگی میں ہرک سنگھ راوت اور ان کی بہو انوکریتی کانگریس میں شمولیت اختیار کر سکتی ہیں۔
ساتھ ہی یہ قیاس لگائے جا رہے ہیں ہرک راوت کے ساتھ کئی موجودہ رکن اسمبلی بھی کانگریس کا دامن تھام سکتے ہیں۔