ETV Bharat / city

اتراکھنڈ: الموڑہ انتظامیہ نے 70 غیر ملکی سیاحوں کا پتہ لگایا - 70-foreign-tourists-found-in-kasar

ضلع الموڑہ کی انتظامیہ نے چھاپہ مار کر کاسردیوی علاقے سے تقریبا 70 سے زائد غیر ملکی سیاحوں کا پتہ لگایا ہے۔ علاقے کے 'ہوم اسٹے' مالکان نے پولیس کو اطلاع دیئے بغیران سیاحوں کو یہاں ٹھہرا رکھا تھا۔

الموڑہ انتظامیہ 70 غیر ملکی سیاحوں کا پتہ لگایا

author img

By

Published : Apr 28, 2020, 11:33 AM IST

ریاست اتراکھنڈ کے ضلع الموڑہ کی انتظامیہ نے کاسر دیوی علاقے میں گھروں میں ٹھہرانے والے مالکان کے خلاف کارروائی کی ہے۔

الموڑہ انتظامیہ 70 غیر ملکی سیاحوں کا پتہ لگایا

آپ کو بتا دیں کہ لاک ڈاؤن میں الموڑہ کاسر دیوی علاقے میں سیاحت کے لیے درجنوں غیر ملکی سیاح یہاں کے مختلف گھروں میں اب بھی ٹھہرے ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بہت سے مالکان نے انتظامیہ سے اس معلومات کو چھپائی ہیں جس کے سبب انتظامیہ نے 2 مالکان پر 10-10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے اور متعدد ہوم اسٹے مالکان کو نوٹس دیا ہے۔

الموڑہ ٹورزم آفیسر راہول چوبی نے بتا یا کہ یہاں 70 سے زیادہ غیر ملکی مقیم ہیں۔ کچھ مالکان نے فارم-سی پُر کیا ہے لیکن سیاحوں کو اپنے اندراج میں نہیں دکھایا ہے۔ جس کے سبب دو مالکان پر چالان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اتراکھنڈ کے پہاڑی علاقوں میں کورونا وائرس کا اثر نہیں ہے جس کی وجہ سے سیاح خود کو یہاں محفوظ سمجھ رہے ہیں۔ جبکہ کچھ غیر ملکی سیاح لاک ڈاؤن سے قبل اپنے گھروں کو جا چکے ہیں لیکن اب بھی یہاں تقریبا 70 غیر ملکی سیاح مقیم ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.