ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں این ایس یو آئی کے کارکنان نے منوری پور چوک پر چینی صدر ژی جن پنگ کا پتلا نذر آتش کرکے احتجاج کیا۔
اس موقع پر این ایس یو آئی کے ضلع صدر تربھون کمار نے کہا کہ جس طرح سے چین نے ناپاک سازش کرکے ہمارے ملک کے فوجیوں کو شہید کیا ہے اس کا جواب وزیر اعظم نریندر مودی کو ضرور دینا چاہیے۔
انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ ہم ایک فوجی کی شہادت کے بدلے دس فوجی کے سر لائیں گے لیکن نہیں لا سکے، پھر بھی ہم امید کرتے ہیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو چین کو جواب ضرور دینگے اور پورا ملک وزیراعظم کے ساتھ کھڑا ہے۔
دوسری طرف بی جے پی کارکنان نے دربھنگہ ٹاور پر کینڈل جلا کر شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
واضح رہے کہ لداخ کے گلوان گھاٹی میں چین اور بھارت کے ساتھ پُرتشدد جھڑپ میں بھارت کے ایک کرنل سمیت بیس فوجی شہید ہوگئے تھے جبکہ چین کے 43 فوجیوں کے بھی زخمی ہونے کی خبر موصول ہوئی تھی۔