بہار کے ضلع دربھنگہ کے سینئر ایس پی بابو رام کے رہائش گاہ پر منگل کی صبح ایک سپاہی نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ نازک حالات میں اسے دربھنگہ میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں کے ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
خودکشی کرنے والے سپاہی کی شناخت چنٹو کمار پاسوان کے طور پر ہوئی ہے۔ اس خودکشی کی خبر سے پورے پولیس محکمہ میں تشویش پھیل گئی ہے۔
سپاہی نے اپنی گردن پر تین گولیاں ماری جس سے اس کی موت ہو گئی۔ دربھنگہ میڈیکل کالج اسپتال احاطہ میں بہار پولیس مینش ایسوسی ایشن کے عہدیدار وپول کمار سنگھ، نگر تھانہ انچارج ستی پرکاش جھا، سمیت پولیس مینش ایسوسی ایشن کے کئی رکن کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکار بھی موجود تھے۔
جس سپاہی نے خودکشی کی ہے وہ ارول ضلع کے باشندہ تھے۔ لاک ڈاؤن کے دوران ان کی شادی ہونے والی تھی کئی بار شادی کے طے شدہ پروگرام کو آگے بڑھایا گیا تھا۔
اسی ماہ 24 جون کو سپاہی کی شادی ہونے والی تھی۔ خودکشی کی وجہ ابھی واضح نہیں ہو سکی ہے، وہیں کوئی بھی کیمرے پر کچھ بھی بولنے کے لئے تیار نہیں ہے اور اس حادثے سے سپاہیوں میں کافی ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔