اپنے بیمار باپ موہن پاسوان کو سائیکل پر لے کر گروگرام سے دربھنگہ لانے والی بہادر بیٹی جیوتی کے لیے ای ٹی وی بھارت کی مہم رنگ لائی ہے۔ ملک اور دنیا میں جیوتی کے چرچے ہیں۔ اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت نے جیوتی اور اس کے اہل خانہ سے بات کی تو سب نے ای ٹی وی بھارت کا شکریہ ادا کیا۔
جیوتی اور اس کے اہل خانہ ای ٹی وی بھارت کی مہم کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔ ای ٹی وی مسلسل جیوتی سے متعلق ہر خبر شائع کر رہا ہے۔ جب جیوتی اپنے والد کے ساتھ گاؤں پہنچی۔ اسی دن جب ای ٹی وی کے رپورٹر کو معلوم ہوا کہ ایک 13 سالہ لڑکی نے ایسا جرأت مندانہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ وہ فوری طور پر سرہولی گاؤں کے اسکول میں اس سے ملنے گیا، جہاں جیوتی کو کوارنٹائن کیا جانا تھا۔ یہ اتفاق تھا کہ جیوتی انہیں راستے میں ہی مل گئی۔ سائیکل کے پیڈل پر جیوتی کے پیر، اس کے والد پیچھے بیٹھے تھے اور ہاتھ میں بیگ۔ ای ٹی وی بھارت کے کیمرہ میں یہ تصاویر قید ہوگئیں۔
![jyoti-and-her-family-of-darbhanga-thanked-etv-bharat](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/bh-dar-01-jyoti-ke-liye-etv-bharat-ki-muhim-pkg-7203718_25052020155023_2505f_01714_1065.jpg)
ای ٹی وی بھارت نے بہادر بیٹی جیوتی کماری، اس کے والد موہن پاسوان، والدہ پھولو دیوی، اس کی بڑی بہن پنکی، چچی سیما دیوی اور چچا مدن پاسوان کے ساتھ ساتھ دیہاتیوں سے بات کی۔ سب نے ای ٹی وی بھارت کا شکریہ ادا کیا۔
- ہم نے جیوتی کی خبروں کو اس فوٹو کیپشن 'بیٹی بنی شرون کمار' کے ساتھ دکھایا۔
- دربھنگہ کی 'بہادر بیٹی' اس خطاب کے ساتھ ہم نے جیوتی کی کہی ہر بات کو عام کیا۔
- ہم نے بتایا کہ جیوتی نے بہار آنے والی سائیکل کس طرح خریدی۔
- ای ٹی وی بھارت نے بتایا کہ جیوتی کو سائیکلنگ فیڈریشن کے ٹرائل کی پیش کش ملی۔
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کی تعریف ہو یا مرکزی حکومت کی جانب سے جیوتی کو لے کر جاری کردہ ڈاک ٹکٹ۔ ہم جیوتی کی ہر خبر کو مسلسل دکھا رہے ہیں۔
- مقامی عوامی نمائندوں سے لیکر دوسری ریاستوں کے بڑے قائدین جنہوں نے جیوتی کی تعریف کی اور اس کی مالی مدد کی۔ ہم نے وہ ساری خبریں شائع کیں۔