ہریانہ میں کورونا وائرس کے آج دوپہر تک 311 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ریاست میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 17351 ہوگئی ہے۔ وہیں ان میں سے 265 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور 13051 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ریاست میں اب کورونا کے 4000 ایکٹو کیسز ہیں۔ ریاستی محکمہ صحت کی جانب سے جاری بلیٹن میں یہ اطلاع فراہم کی گئی۔
ریاست میں کورونا انفیکشن کی پازیٹو شرح 5.66 فیصد، صحت یابی کی شرح 75.37 فیصد اور شرح اموات 1.53 فیصد ہے۔ ریاست کے تمام 22 اضلاع فی الحال کورونا سے متاثر ہیں۔
ریاست کے ضلع گوروگرام میں کورونا کے اب تک سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ فرید آباد، سونی پت، روہتک، امبالہ، پلوال اور کرنال اضلاع میں بھی کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
گورو گرام میں پیر کو کورونا کے60 ، فرید آباد 20 ، سونی پت 82 ، روہتک 101 ، پلوال 12 ، جھجر اور کیتھل آٹھ آٹھ ، نوہاں اور سرسا چھ چھ ، یمنا نگر پانچ ، پانی پت دو اور پنچکولہ میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔
ریاست کے امبالہ، بھیوانی، کرنال، حصار، مہندر گڑھ، ریواڑی، کروکشیترا، فتح آباد، جند اور چرخی دادری میں آج صبح تک کورونا کا کوئی نیا کیس درج نہیں کیا گیا ہے۔
ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد سات لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جو امریکہ (30لاکھ) اور برازیل (16لاکھ) کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ ملک بھر میں اس وبا سے 19ہزار 793افراد فوت ہو چکے ہیں وہیں ساڑھے چار لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
عالمی وبا کورونا وائرس نے دنیا بھر میں اب تک ایک کروڑ سولہ لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کیا ہے جبکہ اس وبائی مرض سے اب تک 5لاکھ 37ہزار سے زائد افراد فوت ہو چکے ہیں، وہیں 65لاکھ سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔