ہریانہ کے وزیر داخلہ انل وج نے یہ بات چندی گڑھ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’تبلیغی جماعت کے 927 ممبران ریاست میں موجود ہیں اور ان میں سے 107 ایسے افراد ہیں جو بیرون ملک سے آئے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیر داخلہ انیل وج وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ریاست کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر کی ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں شرکت کے لیے جمعرات کو چندی گڑھ آئے تھے۔
اس موقع پر انہوں نے ہریانہ کی موجودہ صورت حالت کے بارے میں بھی معلومات دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں صورتحال قابو میں ہے۔
اجلاس کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے انل وج نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کی تھی جس میں انہوں نے تمام ریاستوں کی تازہ ترین حالات اور ہدایات دیتے ہوئے تفصیلات بتائیں، انہوں نے اس جنگ میں فتح کی یقین دہانی بھی کرائی۔
انل وج نے بتایا کہ انھیں اطلاع موصول ہوئی ہے کہ اس وقت 927 تبلیغی جماعت کے ممبر ہیں جن میں سے 107 غیر ملکی شہری ہیں۔ ان میں سے کوئی بھی ضلعی انتظامیہ کو مطلع نہیں کیا ہے اور بہت سارے غیر ملکی افراد سیاحتی ویزوں پر مذہب کی تشہیر کے لیے آئے ہیں جو کہ ویزا کے ضوابط کے منافی ہے۔
انل وج نے مزید بتایا کہ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے ایسے گروپ کے ممبروں کی شناخت کی جائے گی اور ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ 927 ممبروں میں سے 256 کے نمونے لیے جاچکے ہیں اور باقی افراد کو کورنٹین میں رکھا گیا ہے۔