ETV Bharat / city

ببیتا پھوگاٹ اور یوگیشور دت 'سیاسی دنگل' میں

ریاست ہریانہ کے اسمبلی انتخابات کے مدنظر بی جے پی نے 78 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست میں موجودہ سات اراکین اسمبلی کو دوبارہ ٹکٹ نہیں دیا گیا ہے جبکہ 38 موجودہ اراکین اسمبلی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

ببیتہ پھوگاٹ
author img

By

Published : Sep 30, 2019, 7:05 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 3:21 PM IST

ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی نے 78 امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ بی جے پی کی فہرست کے مطابق وزیراعلی منوہر لال کھٹر کرنال سے انتخاب میں حصہ لیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ ہریانہ میں کل 90 اسمبلی سیٹیں ہیں۔ بی جے پی نے حال ہی میں شامل ہونے والے ریسلر ببیتا پھوگاٹ اور یوگیشور دت کو بھی ٹکٹ دیا ہے۔ ببیتا پھوگاٹ کو دادری سے اور یوگیشور دت کو سونی پت کے برودا سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔

فہرست میں موجودہ 38 ارکان اسمبلی کو بھی ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ سات ارکان اسمبلی کا ٹکٹ کٹ گیا ہے۔

خیال رہے کہ ببیتا پھوگاٹ نے حال میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ بیٹیوں کو انٹرنیشنل ریسلر بنانے والے ببیتا پھوگاٹ کے والد مہاویر پھوگاٹ بھی بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ ببیتا پھوگاٹ نے 13 اگست کو ہریانہ پولیس انسپکٹر کے عہدے سے استعفی دیا تھا۔ اس کے بعد بی جے پی میں شامل ہوئی تھیں۔

تیس برس کی ببیتا نے سنہ 2014 اور 2018 کے دولت مشترکہ کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔ سنہ 2010 کے کامن ملتھ گیمز میں وہ چاندی کا تمغہ بھی جیت چکی ہیں۔ 2012 میں عالمی ریسلنگ چیمپیئن میں ببیتا نے کانسے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ سنہ 2013 کی ایشیئن چیمپیئن شپ میں بھی انہیں کانسے کا تمغہ ملا تھا۔

Intro:Body:

Dummy For Babita Phogat

Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 3:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.