ETV Bharat / city

'گیارہویں جماعت تک مفت تعلیم کا اعلان سراسر دھوکہ' - مفت تعلیم

پنجاب میں عام آدمی پارٹی نے امریندرحکومت کے اس وعدے کو طلبہ کے ساتھ سراسر دھوکا کہا جس میں 11 ویں کلاس تک کے طلباء کو مفت تعلیم فراہم کرانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

Aam Aadmi Party criticized the Punjab government
گیارہویں جماعت تک مفت تعلیم کا اعلان سراسر دھوکہ
author img

By

Published : Sep 1, 2020, 9:50 PM IST

ریاست پنجاب میں عآپ نے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ سے مطالبہ کیا کہ' وہ عوام سے معافی مانگیں۔ پارٹی نے محکمہ تعلیم کی جانب سے 11ویں اور 12ویں کلاس کے طلبہ سے الگ الگ فیس مانگے جانے سے متعلق جاری نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

Aam Aadmi Party criticized the Punjab government
گیارہویں جماعت تک مفت تعلیم کا اعلان سراسر دھوکہ

عآپ نے پنجاب کے سرکاری اسکولوں کی فیس معاف کرنے کے سرکاری اعلان کو طلبہ کے ساتھ دھوکہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ' محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری ہدایات نے وزیر اعلیٰ کے جھوٹ کی پول کھول دی ہے۔

پارٹی کے رکن اسمبلی پرنسپل بدھ رام نے کہا کہ ایک طرف جب وزیر اعلیٰ اپنے 'فارم ہاؤس' پر بیٹھے سوشل میڈیا کے ذریعے سرکاری اسکولوں کی فیس معاف کے شگوفے چھوڑ رہے تھے۔ دوسری جانب پنجاب کا محکمہ تعلیم 9 ویں، 10 ویں کے طلبہ سے کئی طرح کی فیس وصولنے کا حکم جاری کر رہا تھا۔

پرنسپل بدھ رام اور میت ہیئر نے پنجاب اسکول تعلیم بورڈ کے کنٹرولر کی جانب سے گذشتہ 24 اگست کو جاری احکامات کے بارے میں وزیر اعلیٰ سے وضاحت طلب کی۔

انہوں نے کہا کہ' گذشتہ برس وزیر خزانہ منپریت بادل نے اسمبلی میں بارہویں جماعت تک کے تمام طلبہ کو مفت تعلیم مہیا کروانے کا اعلان کیا تھا تو پھر کئی طرح کی فیس کیوں وصولی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن امریندر سنگھ کے قول و فعل میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔

مزید پڑھیں:

پنجاب: مزدور تنظیموں کا 11 ستمبر کو احتجاج کا اعلان

سکریٹری نے کہا کہ بارہویں جماعت کے بچوں سے لی جانے والی فیس اب نہیں لی جائے گی۔ اے اے پی رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ کو سرکاری اسکولوں میں دہلی کی کیجریوال حکومت کا ماڈل اختیار کرنے کی نصیحت دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.