بجنور سے سٹے نگینہ روڈ پر موجود موہت پیٹرو کیمیکل پیپر مل میں سال 2007 میں بجلی محکمہ کی طرف سے موہت پیپر میل کے خلاف بجلی چوری کی ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔
بجلی کارپوریشن نے ایک کروڑ آٹھ لاکھ روپے کا جرمانہ لگایا تھا اسپیشل جج منوکالیہ کی کورٹ میں بجلی چوری معاملے میں جاری وارنٹ پر گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا۔
موہت پیپر مل کے منیجر اروند دکشت کو جیل بھیج دیا گیا جبکہ بجلی چوری میں مل مالک سندیپ جین پولیس کو دیکھ کر فرار ہوگیا۔
کورٹ میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے غیر ضمانتی وارنٹ کے چکر میں پولیس نے کارروائی کی ہے۔