مدھیہ پردیش کے ضلع مرینا کے بھیتن واڑا گاؤں میں گھریلوتنازعہ کے سبب ایک خاتون نے بیٹے سمیت زہریلی اشیا کھاکر خود کو ہلاک کر لیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ بھیتن واڑا گاؤں کی رہنے والی پنکی بگھیل نے گھریلو تنازعہ سے پریشان ہوکر اپنے ڈھائی سال کے بیٹے سورو کو پہلے زہریلی چیز کھلایا اور بعد میں اس نے بھی زہریلی اشیا کھا کر خود کو ہلاک کر لیا۔
خاتون کےگھروالوں نے دونوں کو علاج کےلئے کیلارس کے اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دےدیا۔
مزید پڑھیں: کینیڈا: ری - سائیکلنگ پلانٹ میں آتشزدگی
اس معاملے میں پولیس نے کیس درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔