ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں ”مدھیہ پردیش اردو اکادمی” اور ”محکمہ ثقافت” کے زیر اہتمام ہفتہ واری اردو محفل میں لوگوں نے شرکت کی، اس پروگرام کی صدارت ممتازادیب اقبال مسعود نے کی۔
اس موقع پر اقبال مسعود نے کہا کی ”اردو اکادمی کا یہ پروگرام اردو محفل کی حیثیت ایک اوپن مائیک ہے -اس پروگرام کے ذریعے آپ جو لکھ کر لاتے ہیں وہ پیش کرسکتے ہیں- انہوں نے کہا کہ یہ ایک طرح سے اصلاح کا پروگرام ہے۔
کیونکہ یہاں پر سینئر ادیب و شاعر موجود رہتے ہیں جو کہ سب کے کلام سنتے ہیں اور ان کے کلام میں کم و بیش ہونے پر اصلاح بھی کرسکتے ہیں، اس پروگرام کے ذریعے نئے لکھنے والے کو یہ فائدہ ہے کہ وہ جو لکھیں گے اسے یہاں سن سکتے ہیں۔