ETV Bharat / city

مدھیہ پردیش: کورونا کے 10 نئے کیسز - covid 19 in madhya pradesh

ریاستی حکومت تیسری لہر کے خطرے سے نمٹنے کے لئے ریاست میں آکسیجن پلانٹ لگانے اور ہسپتالوں میں آئی سی یو بیڈ بڑھانے کا کام کررہی ہے۔

covid cases reported in madhya pradesh
covid cases reported in madhya pradesh
author img

By

Published : Jul 30, 2021, 3:17 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش میں کورونا معاملات میں راحت کی خبریں مل رہی ہے۔ آج جہاں ریاست میں 10 کورونا مثبت مریض ملے ہیں وہیں 16 افراد صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو لوٹ گئے ہیں، وہیں ریاست مدھیہ پردیش میں کورونا جانچ کا ٹارگٹ 70 ہزار کے اوپر رکھا گیا ہے جو کہ پورا کیا جارہا ہے۔

کورونا انفیکشن کو روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ کل پورے صوبے میں 72 ہزار کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

ریاست میں انفیکشن ریٹ.103 فیصد ہے اور ریکوری ریٹ 98.6 بنا ہوا ہے۔ ریاست میں کورونا کی تیسری لہر کے متعلق تیاریاں کی جارہی ہیں۔ جس میں آکسیجن پلانٹ سے لے کر آئی سی یو میں بستروں کی تعداد بھی بڑھادی گئی ہے۔

اس تیسری لہر میں بچوں پر اثر کا خطرہ بتائے جانے کے سبب بچوں کے لیے پوری ریاست کے اسپتالوں میں بہتر انتظامات کیے جاچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.