ETV Bharat / city

مدھیہ پردیش وقف بورڈ امدادی رقوم ضرورتمندوں میں خرچ کرے گا - مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس

مدھیہ پردیش وقف بورڈ نے لاک ڈاؤن کے درمیان ایک اچھی پہل کرتے ہوئے تمام ضلع وقف کمیٹیوں کو ملنے والی امداد کی رقوم کو لاک ڈاؤن میں ضرورتمندوں کے لیے استعمال کرنے کی ہدایت دی ہے۔

مدھیہ پردیش وقف بورڈ
مدھیہ پردیش وقف بورڈ
author img

By

Published : Apr 2, 2020, 4:13 PM IST

مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے مد نظر جس طرح سے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے ریاست کے غریب و مزدور طبقہ کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

اسی کے مد نظر ریاستی وقف بورڈ کی جانب سے ضلع کمیٹیوں کو کہا گیا ہے کہ ضلع وقف کمیٹیوں کو جو بھی امداد حاصل ہورہی ہیں اس رقوم کو ضرورتمندوں کو کھانا کھلانے اور انھیں ضروری اشیأ فراہم کرنے پر صرف کی جائے۔

مدھیہ پردیش وقف بورڈ

اس موقع پر وقف بورڈ کے ایڈمنسٹریٹر نثار احمد خان نے کہا کہ جس طرح سے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے اس سے غریب و مزدور طبقہ پریشان ہےان کے سامنے روٹی کی پریشانی کھڑی ہوگئی ہے اس لیے وقف بورڈ یہ فیصلہ لیا ہے، جو وقف کمیٹیاں مالی طور پر مضبوط ہیں ان کو آرڈر جاری کیا گیا ہے کہ سب کام کاج چھوڑ کر پہلے ضرورتمندوں کو اشیائے ضروریہ فراہم کرنے کا کام کریں۔

واضح رہے کہ مدھیہ پردیش وقف بورڈ میں پندرہ سو ایسی کمیٹیاں ہیں جو مالی طور پر بہت مضبوط ہیں اور کئی کمیٹیوں نے امدادی کاموں کا آغاز بھی کردیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.