مسٹر چوہان نے ٹویٹ کے ذریعہ مسٹر کمل ناتھ کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’’سچ تو یہ ہے کہ کمل ناتھ جی جھوٹ بول رہے ہیں۔ اب ان کی حکومت نہیں ہے تو کسانوں کی فلاح وبہبود کی بات کررہے ہیں۔ پہلے کے وعدے انہوں نے نبھائے نہیں اب نئے وعدوں سے مغالطہ پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ جواب دیں کہ جب وہ حکومت میں تھے تو انہوں نے کسانوں کے لئے کوئی منصوبہ کیوں نہیں بنایا۔
مسٹر چوہان نے سلسلہ وار ٹوئٹ کے ذریعہ سےکہا کہ ’’کمل ناتھ جی یاد کیجئے، آپ کی پارٹی کے ہی ایک لیڈر نے کچھ دن پہلے کہا تھا کہ شیوراج بھوکا۔ننگا ہے اور آپ ملک کے دو نمبر کے صنعتکار ہیں۔ اگر آپ کو انگلی اٹھانا ہی ہے تو پہلے اپنی پارٹی کے لیڈروں پر اٹھایئے۔