ETV Bharat / city

عازمین حج کو 15 فروری تک جمع کرنی ہوگی حج فیس کی پہلی قسط - hajj pilgrims first instalment date is 15 february

مدھیہ پردیش کے عازمین حج کو حج فیس کی پہلی قسط 81 ہزار روپے 15 فروری تک بینک میں جمع کرنی ہوگی۔

hajj pilgrims first instalment date is 15 february
عازمین حج کو 15 فروری تک جمع کرنی ہوگی حج فیس کی پہلی قسط
author img

By

Published : Jan 21, 2020, 10:01 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 10:10 PM IST

سرکاری اطلاعات کے مطابق مدھیہ پردیش ریاستی حج کمیٹی کی طرف سے حج۔2020 کیلئے درخواست کنندگان کو سیٹوں کی تقسیم کے لیے تاج المساجد میں کمپیوٹرائزڈ لاٹری (قرعہ اندازی) کا پروگرام منعقد کیا جا چکا ہے۔ریاست کے 52 اضلاع میں ضلع وار طریقے سے 12598 درخواست دہندگان کے درمیان 4154 حج نشستوں کیلئے قرعہ اندازی ہوئی۔ باقی 8444 حج درخواست دہندگان کی ویٹنگ لسٹ کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے توسط سے بنائی گئی ہے۔

حج کے لئے منتخب درخواست دہندگان کو اس کی اطلاع ایس ایم ایس کے ذریعہ دی جا رہی ہے۔ منتخب درخواست دہندگان کو 15 فروری تک حج فیس کی پہلی قسط کے طور پر 81 ہزار روپے فی درخواست گزار خصوصی طور پر پے اِن۔ سلپ کے ذریعے اسٹیٹ بینک آف انڈیا یا یونین بینک میں جمع کرنی ہوگی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 17, 2020, 10:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.