ETV Bharat / city

بھوپال میں دس دن کا مکمل لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ

مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کہا کہ بھوپال میں کورونا متاثرین میں تشویشناک اضافے کے باعث 25 جولائی سے تین اگست تک مکمل لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Decision to complete lockdown in Bhopal for ten days
بھوپال میں دس دن کا مکمل لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ
author img

By

Published : Jul 23, 2020, 8:06 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں کورونا متاثرین کے کیسز میں مسلسل اضافے کی وجہ سے بھوپال میں 25 جولائی کی صبح سے 10 دنوں تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصکہ کیا گیا ہے۔

مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا

ریاست کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ 23 اور 24 جولائی کو لوگوں کو سہولت دی گئی ہے کہ وہ کورونا سے متعلق اقدامات کا خیال رکھ کر ضروری اشیاء کی خرید و فروخت کرلیں اور اگر کسی کو بھوپال سے باہر جانا ہے یا آنا ہے تو وہ آجا سکتے ہیں، اس کے بعد ہنگامی خدمات کو چھوڑ کر کسی بھی طرح کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ 24 جولائی کی رات یعنی 25 جولائی کی صبح سے 3 اگست کی رات تک مکمل لاک ڈاؤن جاری رہے گا، انہوں نے کہا دس دنوں تک بھوپال کی شہر کی سرحدیں بھی سیل رہے گی۔

وزیر داخلہ نےمزید کہا کہ اس دوران تمام لوگ اپنے تہواروں کو اپنے اپنے گھروں پر ہی منائیں، جبکہ لاک ڈاؤن کے دوران دوا اور سبزی ملینگی لیکن بازار مکمل طور سے بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ آج بھوپال میں 153 کورونا مثبت مریض پائے گئے ہیں، اس لیے حکومت اور انتظامیہ نے پوری صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.