ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع کھنڈوا میں کورونا ٹیسٹنگ مشین نصب کی جاچکی ہے، پہلےکورونا کے مشتبہ مریضوں کے نمونے کو جانچ کے لیے اندور اور بھوپال بھیجنا پڑتا تھا اور جس کی رپورٹ آنے میں کافی وقت درکار ہوتا تھا۔
حال ہی میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ کھنڈوا میڈیکل کالج میں کورونا نمونوں کی تحقیقات کی جانی چاہیئے جسے حکومتی سطح پر منظور کیا گیا اور اب شہر کے میڈیکل کالج میں مریضوں کے نمونوں کی جانچ کی جائے گی۔ میڈیکل کالج کی لیب میں تقریبا ایک ہفتے میں جانچ شروع ہوجائے گی۔
کلکٹر تنوی سندریال میڈیکل کالج پہنچ کر ڈاکٹر امت رنگاری کے ساتھ مشین کی تنصیب کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
مائیکرو بائیولوجی ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر رنگاری نے کہا کہ اس مشین سے روزآنہ 90 نمونوں کی جانچ کی جاسکتی ہے۔
اس مشین کے متعارف ہونے کے ساتھ ہی نیمار کے علاقے برہان پور ، بروانی ، خارگن کے نمونے بھی 24 گھنٹوں میں آ جائیں گے۔
نمونے لینے والی مشین کے بارے میں ڈاکٹر امت رنگاری نے بتایا کہ تین چار دن میں اندور، دہلی سے آنے والے نمونے یہاں جانچے جائیں گے اور جانچ کی رپورٹ دہلی اور اندور بھجوا دی جائے گی۔ وہاں سے رپورٹ آنے کے بعد نمونوں کی چھان بین شروع کردی جائے گی۔
عملہ کے علاوہ آپریٹرز کو بھی جلد مقرر کیا جارہا ہے تاکہ ایک ہفتہ میں نمونوں کی جانچ کا کام یہاں سے شروع ہوسکے۔