ریاست راجستھان کے شہر بھلوارا میں پولیس نے ایک شخص کو قرآن پاک کے نسخہ کو بیچتے ہوئے حراست میں لے لیا ۔
اطلاع کے مطابق قران پاک کا یہ نسخہ سونے کے پانی سے تحریر کیا ہوا نسخہ ہے۔
مزید پڑھیں: 'کسی بھی نظریہ سے پہلے ہم بھارتی شہری ہیں'
راجستھان پولیس افسران کا کہنا ہے کہ' حراست میں لیے گئے شخص کی شناخت بنواری مینا کے طور پر ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ' یہ قرآن پاک کا نسخہ بہت قیمتی، نایاب اور تاریخی ہے'۔