ETV Bharat / city

'گوڈسے کے پیروکاروں کو گاندھی وادی افکار ہضم نہیں ہوتے' - قومی صدر

'گاندھی جی کے خیالات کو عام کرنا آج بھی وقت کی ضرورت ہے لیکن گوڈسے کے پیروکاروں کو گاندھی وادی افکاروخیالات ہضم نہیں ہو پاتے ہیں'۔

'گاندھی وادی افکار و خیالات نا قابل ہضم '
author img

By

Published : Sep 4, 2019, 9:29 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 11:21 AM IST

ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور میں گاندھی شانتی پرتسٹھان کے قومی صدر کمار پرشانت کے خلاف آر ایس ایس کے لوگوں کے ذریعہ غلط مقدمہ درج کرائے جانے کے خلاف ایک روزہ احتجاج اور بھوک ہڑتال کیا گیا۔

واضح رہے کہ قاضی ولی چک میں واقع گاندھی شانتی پرتسٹھان کے سامنے درجنوں لوگوں نے کمار پرشانت کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کے خلاف احتجاج کیا، اور اسے آر ایس ایس کے ذریعہ کمار پرشانت کے خلاف ایک سازش قرار دیا۔

اس احتجاج میں مشہور معروف شخصیات و سماجی کارکنوں نے حصہ لیا ان لوگوں نے مطالبہ کیا کہ کمار پرشانت کے خلاف درج مقدمہ واپس لیا جائے۔

'گاندھی وادی افکار و خیالات نا قابل ہضم '

لوگوں کا کہنا تھا کہ گاندھی جی کے خیالات کو عام کرنا آج بھی وقت کی ضرورت ہے لیکن گوڈسے کے پیروکاروں کو گاندھی وادی افکار و خیالات ہضم نہیں ہو پاتے ہیں۔

گاندھی وادی افکارو خیالات رکھنے والوں کو پریشان کرنے کی منشاء رکھتے ہیں، لہذا جو لوگ امن و شانتی بھائی چارہ کا ماحول قائم کرنے کے خواہش مند ہیں انہیں آر ایس ایس اور نفرت پھیلانے والی سماج کے دشمن عناصر لوگوں کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر آواز بلند کرنا چاہئے، ورنہ وہ وقت دور نہیں جب اظہار خیال کے بنیادی حق ہم سے چھین لیا جائے گا۔
اس احتجاج میں معروف سماجی کارکن، محبوب علی، ناگرک سیوا سنگھرش سمیتی کے صدر رضوان خان، نوجوان شاعر شاد علی، صحافی تسنیم کوثر کے ساتھ درجنوں افراد موجود تھے۔

Intro: اسکی تفصیلی اسکرپٹ میل سے بھیجی گئی ہے

Body:السلام

Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 11:21 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.