ETV Bharat / city

ایک اور خصوصی ٹرین مزدوروں کو لے کر بھاگلپور پہنچی

دیگر ریاستوں میں پھنسے مزدوروں کو خصوصی ٹرینوں کےعلاوہ بسوں سے بھی واپس لایا جا رہا ہے۔ اور ایک اندازے کے مطابق روزانہ تقریبا 2500 سے تین ہزار مزدور بھاگلپور لوٹ رہے ہیں۔

author img

By

Published : May 20, 2020, 1:42 PM IST

hundreds of migrant workers reach bhagalpur by train
ایک اور خصوصی ٹرین مزدوروں کو لے کر بھاگلپور پہنچی

دیگر ریاستوں میں پھنسے مزدروں کے لوٹنےکا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کو بھی مزدوروں کو لے کر ایک خصوصی ٹرین بھاگلپور ریلوے اسٹیشن پہنچی۔ جس میں تقریبا آٹھ سو مزدور سوار تھے۔ جہاں ان مزدوروں کا استقبال کیا گیا۔ اور اسٹیشن پر تعینات ہیلتھ واریئرس کی ٹیم نے ان لوگوں کا باری باری سے چیک اپ کیا اس کے بعد انہیں بسوں سےالگ الگ بلاک میں واقع متعلقہ قرنطیہ مراکز میں بھیج دیا گیا۔

ویڈیو

مہاجر مزدوروں کو خصوصی ٹرینوں کےعلاوہ بسوں سے بھی واپس لایا جا رہا ہے۔ اور ایک اندازے کے مطابق روزانہ تقریبا 2500 سے تین ہزار مزدور بھاگلپور لوٹ رہے ہیں۔ افسران کے مطابق خصوصی ریل گاڑیوں سے اب تک بھاگلپور پندرہ ہزار مزدور واپس لائے گئے ہیں۔ جب کہ اتنی ہی تعداد میں بسوں سے بھی مزدوروں کو لایا گیا ہے۔ لیکن سبھی مزدوروں کو واپس لانے میں کتنا وقت لگےگا یہ کہ پانا مشکل ہے۔ اس لیے کہ انتظامیہ کے باہر پھنسے مزدوروں کا کوئی حتمی اعداد و شمار موجود نہیں ہے۔ دوسری جانب مہاجر مزدوروں کے لوٹنے کے ساتھ ہی کورونا مریضوں کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے۔ مزدوروں کے لوٹنے سے پہلے مریضوں کی تعداد بھاگلپور صرف 6 تھی لیکن اب یہ تعداد 38 تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ روز بھی چار کورونا مریض ملے جن میں سے ایک دلی سے لوٹنے والے ناتھ نگر کا باشندہ بھی ہے اس کے علاوہ باقی تین نارائن پور بلاک سے تعلق رکھتے ہیں اور ان میں سے بیشتر وہ لوگ ہیں جو باہر سے لوٹے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.