ETV Bharat / city

لاک ڈاؤن: ضرورت مندوں کو پولیس کی مدد - lockdown in bhagalpur

ریاست بہار کے ضلع بھاگل پور میں لاک ڈاون کے دوران پولیس نے غریب اور ضرورت مندوں کو ضروری اشیاء تقشیم کی۔

ضرورت مندوں کو پولیس کی مدد
ضرورت مندوں کو پولیس کی مدد
author img

By

Published : Mar 31, 2020, 8:54 PM IST

ویسے تو ہمارے معاشرے میں پولس کا کردار بالی ووڈ کی فلموں کے ویلن کی طرح ہوتا ہے لیکن ریاست بہار کے بھاگلپور شہر کی پولس کا چہرہ لاک ڈاؤن کی اس گھڑی میں بدلا ہوا نظر آ رہا ہے۔ جی ہاں مصیبت کی اس گھڑی میں جہاں روز مرہ کمانے کھانے والے لوگ دانے دانے کو محتاج ہیں پولس نے ان لوگوں کی طرف مدد کا ہاتھ بڑھایا ہے۔ اسی کڑی میں تاتارپور تھانہ اور مقامی اہلکاروں کی مدد سے ضرورتمندوں میں کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کی گئی۔

ضرورت مندوں کو پولیس کی مدد

ضرورتمند لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ لوگ دانے دانے کو محتاج ہیں لیکن حکومت کی طرف سے ان لوگوں کی کوئی مدد نہیں کی جا رہی ہے۔ خاص طور پر لاک ڈاؤن میں وہ لوگ بہت پریشان ہیں جن کے پاس باضابطہ اپنا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے۔ جھگی جھونپڑیوں میں کسی طرح زندگی گزارتے ہیں۔ ایسے ہی ضرورت مند لوگوں میں تاتارپور پولس اور تاتارپور کی نوجوان کمیٹی کی طرف سے روزانہ یوں ہی کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کی جا رہی ہے۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے ایک بڑا مزدور طبقہ کھانے پینے کو محتاج ہو گیا ہے اس لحاظ سے بھاگلپور پولس اور مقامی اہل خیر حضرات کی طرف سے کی جا رہی یہ ایک چھوٹی سی لیکن قابل ستائش پہل ہے۔ اہل خیر حضرات نے مصیبت کی اس گھڑی میں سبھی اہل حضرات اور باحیثت لوگوں سے اس طرح کے نیک کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل بھی کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.