ریاست اڑیسہ کے ضلع برہمپور کی ایک گنجان آبادی سے گزرتی بس 11 ہزار کلو داٹ کےبجلی تار سے ٹکراگئی۔
اس حادثہ کے سبب بس میں آگ لگ گئی، کرنٹ اور آگ کی زد میں آنے سے تقریبا 9 مسافروں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
وہیں تقریبا اس حادثہ میں 40 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
جنہیں ضلع کے 'ایم کے سی جے' ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: لیبیا میں جنگ بندی کیلئے 18 فروری سے دوسرے دور کی بات چیت
اس شدید حادثہ پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلی نوین پٹنایک نے ہلاک شدگان کے اہل خانہ کو دو دو لاکھ روپے معاوضہ دینے اور تمام زخمی افراد کو مفت علاج فراہم کرانے کا اعلان کیا ہے۔