ETV Bharat / city

دو برس کے بچے کو کورونا - بچے کے خون اور تھوک کی جانچ پر نتیجہ مثبت آیا

کرناٹک کے چیتاپور میں دو برس کا بچہ کوویڈ-19 کا شکار ہوگیا ہے۔

دو برس کے بچے کو کورونا
دو برس کے بچے کو کورونا
author img

By

Published : Apr 15, 2020, 6:34 PM IST

کرناٹک کے چیتاپور میں دو برس کا بچہ کوویڈ-19 کا شکار ہوگیا ہے۔

چیتا پور کے رکن اسمبلی پریانک کھرگے نے کہا کہ تعلقہ چیتا پور کے ٹاون واڑی میں دو برس کا بچہ کورونا کا متاثر پایا گیا ہے۔ جانچ پر اس کی رپورٹ کورونا پوسیٹیو آئی ہے۔

متاثرہ بچہ صرف دو برس کا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس بچے کو علاج کے لیے ہسپتال میں شریک کردیا گیا ہے۔

چیف آفیسر واڑی میونسپل کونسل وٹھل ہادی منی نے کہا کہ بچے کے خون اور تھوک کی جانچ پر نتیجہ مثبت آیا۔

یہ بچہ واڑی میں محلہ پلکماں بازار وارڈ نمبر 11 کا ساکن ہے۔ اس میں کورونا پوسیٹیو کی تصدیق ہونے کے بعد اسے گلبرگہ کےای ایس آئی ہسپتال میں داخل کیا گیا۔

اس معاملے کے بعد ضلع انتظامیہ اور پولیس عہدہ داران سب حرکت میں آگئے ہیں۔ واڑی میں بچے کے مکان کے قریب رہنے والے تمام افراد کو کورنٹین میں رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.