ETV Bharat / city

Religious Education and Training for Children: بچوں میں دینی تعلیم وتربیت وقت کی اہم ضرورت

مکتب تعلیم القرآن مسجد عائشہ میں دینی تعلیم وتربیت حاصل کرنے والے بچوں کے مقابلہ جات کا انعقاد عمل میں آیا اس موقع پرمکتب تعلیم القرآن میں دینی تعلیم و تربیت حاصل کرنے والے بچوں نے سیرت نبوی، آداب زندگی،علم دین اوراخلاق و دیگرعنوانات پر قرآن و حدیث کی روشنی میں مظاہرہ پیش کیا۔Religious Education And Training in Children

author img

By

Published : Mar 2, 2022, 6:58 PM IST

بچوں میں دینی تعلیم وتربیت وقت کی اہم ضرورت

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے مسجد عائشہ میں مکتب تعلیم القرآن میں بچوں کیلئے دینی تعلیم و تربیتReligious Education And Training کا اہتمام کیا گیا ہے۔

جو عصری تعلیم حاصل کر رہے ہیں ان بچوں کو علم دین سے واقفیت کرانے کے لیے صبح اور شام دینی تعلیم وتربیت اہتمام کیا گیا ہے۔ جس کا مقصد بچوں میں عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم و تربیت دینا ہے۔مکتب تعلیم القرآن مسجد عائشہMaktab Taleemul Quran Masjid Ayesha میں دینی تعلیم و تربیت حاصل کرنے والے بچوں کے مقابلہ جات کا انعقاد عمل میں آیا اس موقع پر مکتب تعلیم القرآن میں دینی تعلیم و تربیت حاصل کرنے والے بچوں نے سیرت نبوی، آداب زندگی، علم دین اور اخلاق و دیگر عنوانات پر قرآن و حدیث کی روشنی میں مظاہرہ پیش کیا۔ اس مقابلہ جات میں حصہ لینے والے بچوں کو مسجد انتظامی کمیٹی مسجد عائشہ کی جانب سے انعامات دیے گئے۔اس موقع پر نذیر احمد صدر مسجد فاطمہ، تاج الدین صدر مسجد عائشہ، محمد اقبال نائب صدر مسجد عائشہ، مفتی زبیر معلم مدرسہ کاشف العلوم کے علاوہ دیگر موجود تھے۔اس موقع پر حافظ لال احمد فیضی ناظم مکتب تعلیم القرآن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس مکتب کے ذریعے عصری تعلیم حاصل کر رہے بچوں کو دینی تعلیم وتربیت سے آراستہ کرنا چاہتے ہیں الحمد اللہ کئی بچے اس مکتب میں صبح اور شام آرہے ہیں اور آج ان بچوں نے بہترین اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی کیا انہوں نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم و تربیت حاصل کرنے کے لیے مکتب تعلیم القرآن سے استفادہ کریں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.