بنگلورو کارپوریشن نے ٹاؤن ہال کے پاس احتجاج پر پابندی عائد کی ہے۔
کارپوریشن کے اس اقدام پر عوام برہمی کا اظہار کررہے ہیں۔ مختلف تنظیموں نے کہا کہ احتجاج کرنا جمہوری حق ہے اور یہ اقدام خلاف جمہوریت ہے۔
آج بنگلورو کارپوریشن کے روبرو مختلف تنظیموں کی جانب سے متعدد مسائل کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
ان مسائل میں خاص طور پر کارپوریشن کی جانب سے ٹاون ہال پر احتجاج کی پابندی لگائے جانے، اور ریاستی بجٹ 2020 کے عوام مخالف ہونے، مرکزی حکومت کی جانب سے ریاست کرناٹک کو دئے جانے والے گرانٹس میں کمی، اندرا کینٹین کی قیمتوں میں اضافہ، اور ریاست میں پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف یہ احتجاج منعقد کیا گیا۔
احتجاجیوں نے ریاست کی بی جے پی حکومت سے پُرزور مطالبہ کیا کہ عوام مخالف اقدامات کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔
یڈورپا سرکار کے پیش کردہ بجٹ 2020 پر مختلف طبقات اور تنظیموں نے ناراضگی کا اظہار کیا۔ مرکز کی جانب سے کرناٹک کے گرانٹس کی کمی پر بھی سوال کئی سوال اٹھ رہے ہیں۔ اس میں اقلیتوں کا بجٹ کم کردیا گیا، جبکہ اقلیتی رہنماوں نے وزیراعلی یدی یورپا سے نمائندگی کرتے ہوئے میناریٹی بجٹ کو کم نہیں کرنے کی اپیل کی تھی مگراس اپیل کو نظرانداز کردیا گیا۔