ETV Bharat / city

یکم فروری کو یک روزہ بھوک ہڑتال - وقف جائیدادوں پر ناجائز قبضہ جات

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کی عوامی و فلاحی تنظیم ٹیپو سلطان یوتھ کمیٹی کے ریاستی صدر ارشد دکنی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں وقف جائیدادوں پر سے ناجائز قبضے کو ہٹانے کے مقصد سے کمیٹی پچھلے چھ ماہ سے مسلسل جدوجہد کر رہی ہے۔

A one-day hunger strike on February 1
یکم فروری کو ایک روزہ بھوک ہڑتال
author img

By

Published : Jan 29, 2021, 10:59 AM IST

ارشد دکنی نے کہا کہ ضلع وقف بورڈ اور ضلع انتظامیہ اس سلسلے میں ہمارا تعاون کر رہا ہے جس کے لیے ہم ضلع انتظامیہ اور وقف بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ارشد نے مزید کہا کہ ضلع یادگیر میں وقف جائیدادوں کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ضلع یادگیر میں وقف جائیدادوں کے تحفظ کے لیے یکم فروری کو وہ یک روزہ بھوک ہڑتال کریں گے۔ اس بھوک ہڑتال میں بی جی پی مائنارٹی محکمے کے رہنما اور سابقہ مائنارٹی چیئرمین انور مانپادی شرکت کریں گے۔

ارشد دکنی نے ضلع کے عوام سے وقف جائیدادوں کے تحفظ کی خاطر اس یک روزہ بھوک ہڑتال میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس یک روزہ بھوک ہڑتال کے لیے اجازت بھی حاصل کر لی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.