گلبرگہ کی قدیم عیدگاہ بہمنیہ کے قریب حضرت نور اللہ شاہ قادری کی درگاہ موجود ہے۔ حافظ فخرالدین امام خطیب روضہ مسجد نے اس بابت بتایا کہ' سات سو برس قبل یہاں حضرت پیر زنجانی کے ہمراہ کئی اولیا کرام تشریف لائے تھے۔ ان میں حضرت نوراللہ شاہ قادری بھی شامل ہیں۔
عید گاہ بہمنیہ گلبرگہ کی ایک قدیم عید گاہ ہے۔ یہاں پر کئ اولیا کرام کے درگاہیں موجودہیں۔ صوفیا اکرام نے ہمیشہ ملک میں امن اور بھائی چارگی کا پیغام دیا ہے۔ درگاہ میں کوئی ذات پات نہیں دیکھا جاتا ہے۔ یہاں پر صرف انسانیت کام پیغام ملتا ہے۔
ہر سال حضرت کا عرس شریف 27 ربیع الثانی کو منایا جاتا ہے ۔اس موقعہ پر دیگر عظمت اولیا کانفرس اور لنگر عام و دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔