ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں لاک ڈاون کے دوران غیر ضروری باہر گھونے والوں پر پولیس کارروائی کر رہی ہے۔ لاک ڈاون کی خلاف ورزی کر نے والوں پر قانونی کارروائی کر کے ان پر جرمانہ پر عائد کیا جارہا ہے۔
اس موقع پر گلبرگہ پولیس کمشنر کی جانب سے حکمنامہ جاری کیا گیا ہے کہ لاک ڈاون کے دوران دکانیں کھولنے والوں پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
شہر میں کہیں بھی عوام کا ہجوم جمع ہوگا تو ان پر بھی سخت قانونی کارروائی کی جائے گی جو بھی افراد باہر نکلتے ہیں، ان افراد کو اپنی ضروری وجہ پولیس کو بتانی ہوگی۔ اگر وہ جھوٹ وجہ ہوگی تو ان پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔
شہر میں جگہ جگہ پولیس چیک پوسٹ قائم کیا گیا ہے۔ اس لئے عوام سے گزارش بھی کی جارہی ہے کہ کورونا وائرس سے پچنے کے لئے اپنی حفاظت خود کریں۔