کرناٹک کے گلبرگہ میں میلادالنبی جلوس کو ہرسال کی طرح اس برس بھی نکالنے کے لیے پولیس کمشنر نے اجازت دے دی ہے۔ شہر میں 12 ربیع الاول کے موقع پر بڑے پیمانہ پر میلادالنبی کا جلوس نکالا جاتا ہے اور مختلف علاقوں میں جشن منایا جاتا ہے۔
کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے گزشتہ دو سالوں سے عیدملاد النبیﷺ سادگی سے منائی جارہی تھی تاہم اب حالات بہتر ہونے کے بعد رکن اسمبلی کنیز فاطمہ نے پولیس کمشنر سے ملاقات کرکے میلاد لنبی کے موقع پر جشن منانے کی اجازت دینے کی اپیل کی تھی۔
گلبرگہ میں میلادالنبیﷺ کے موقع پر ہر سال سیرت کمیٹی کی جانب سے مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ پولیس سے اجازت حاصل ہونے کے بعد فرازالسلام، مظہر عالم خان، ایڈووکیٹ وہاج بابا، یونس خان کے ٹی ایس اور سیرت کمیٹی کے دیگر ذمہ داروں نے مسرت کا اظہار کیا۔