ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں واقع ٹیپوسلطان یوتھ کمیٹی یادگیر کے ریاستی صدر ارشد دکنی نے میڈیا سے کہا کہ' ان دنوں کورونا وبا اور دیگر امراض کے سبب ہلاک ہونے والوں کی آخری رسومات کی ادائیگی میں کافی دشواریوں کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ' ہلاک ہونے والوں کا کسی بھی دھرم اور کسی بھی ذات سے تعلق کیوں نہ ہو اور وہ کسی بھی مرض یا یو جس طور پر مرے ہوں مگر قبرستان اور شمشان کے اطراف و اکناف میں آباد لوگ مرنے والوں کو قبرستان میں دفن کرنے پر اعتراض کر رہے ہیں۔
انہوں نے ضلع یادگیر کے تعلقہ شورا پور کے دو واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ' قبرستان کے اطراف و اکناف کے لوگوں نے دو میت کو دفن کرنے پر اعتراض کیا تھا جبکہ محکمہ صحت اور محکمہ بلدیہ اور محکمہ پولیس کی نگرانی میں ان دو میت کو دفنایا گیا۔
مزید پڑھیں:
'حکومت کے کورنٹائن سینٹر جانے سے ہوم کورنٹائن ہونا بہتر'
ان حالات کے پیش نظر ارشد دکھنی نے انتظامیہ سے قبرستان کے اطراف و اکناف میں رہنے والوں کے لیے ایک معلوماتی پروگرام کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔