ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور کے کوٹھاری ہال میں اردو کی خدمت گزار معروف تنظیم "بزم شاہین" کے پرچم تلے ایک محفل کا اہتمام کیا گیا۔
اس پروگرام میں متعدد اہم شخصیات نے بزم شاہین کے صدر الحاج باباجی کو تہنیت پیش کی۔
اس موقع پر الحاج باباجی نے بتایا کہ 'انہیں مرکزی دارالقضاۃ کی جانب سے شہر بنگلور کا شہر قاضی مقرر کیا گیا ہے اور وہ بہت جلد اس ذمہ داری کو قبول کریں گے۔'
اس موقع پر شہر کے معروف شاعر اور پلے بیک سنگر نیازالدین نیاز اور اردو کے شائق پنکج کوٹھاری نے خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ زبان اردو دلوں کو جوڑنے والی زبان ہے۔ اس میں چاشنی مٹھاس اور گہرائی ہے۔
اس پروگرام میں اردو داں حضرات سماجی کارکن اور شعرا نے شرکت کی۔