ETV Bharat / city

'میرے گھر کو جلانے میں میرے حلقے کے باشندوں کا ہاتھ نہیں' - شری نواس مورتی

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں گذشتہ دن رکن اسمبلی اکھنڈ شری نواس مورتی کے گھر پر کچھ شر پسندوں نے حملہ کرتوڑ پھوڑ مچایا تھا اور آتشزنی کی تھی، جس میں ان کا کافی نقصان ہوا۔

'میرے گھر کو جلانے میں میرے حلقے کے باشندوں کا ہاتھ نہیں'

author img

By

Published : Aug 13, 2020, 3:36 PM IST

واضح رہے کہ کانگریس کے رکن اسمبلی اکھنڈ شرینواس مورتی کے بھتیجے پی نوین نے منگل کے روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پیغمبر اسلام ﷺ کی شان میں گستاخانہ پوسٹ کی جس کی وجہ سے بنگلور شہر کے مسلمانوں میں کافی ناراضگی پائی گئی اور گزشتہ دنوں شہر بھر کافی ہنگامہ برپا رہا۔ حادثے کے دو دن بعد رکن اسمبلی اکھنڈ شری نواس مورتی نے اپنے گھر کا دورہ کیا۔

'میرے گھر کو جلانے میں میرے حلقے کے باشندوں کا ہاتھ نہیں'

اس موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے شری نواس مورتی نے کہا کہ برسوں سے ہم ہندو مسلم و سبھی مذاہب کے لوگ بلا کسی تفریق بھائی چارگی کے ساتھ رہے ہیں لیکن افسوس ہے کہ ایسے میں ان کے گھر کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

اس تشدد کے پیچھے کسی پارٹی یا تنظیم کے ممکنہ سازش کے متعلق پوچھے جانے پر شری نواس مورتی نے بتایا کہ انہوں نے کبھی نفرت کی سیاست نہیں کی اور انہیں کسی پر شبہ نہیں ہے تاہم انہوں نے کہا کہ' تحقیقات ہی اس وجہ کو بےنقاب کرسکتی ہے'۔

مزید پڑھیں:

بنگلور: مخصوص علاقوں میں 15 اگست تک سیکشن 144 نافذ

شری نواس مورتی نے کہا کہ حملے کے سبب ہوئے نقصانات کے تعلق سے ذاتی طور پر پولیس میں شکایت درج کرائیں گے۔ انہوں نے حملے کے تعلق سے یہ بات بھی کہی کے اس حملے میں میرے حلقے کے باشندوں کا کوئی ہاتھ نہیں۔

اس پورے معاملے کے دوران مظاہرین میں سے 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور تقریباً 147 مشتبہ فسادیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

اب حالات معمول و پرامن ہیں اور پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے تحقیقات جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.