اس خصوصی اجلاس میں بحث و مباحثہ کے بعد یہ طے پایا کہ سماجی کارکنان کا یہ گروپ افسردہ و محروم طبقات کو سماجی، سیاسی و معاشی اعتبار سے مستحکم کرنے و ان کی ترقی کے لیے کام کرے گا۔
میٹنگ میں شریک کارکنان کہتے ہیں کہ مذکورہ گروپ مظلوم طبقات کی آواز بنے گا اور ان کے حقوق و انصاف کے لیے جدوجہد کرے گا۔
مزید پڑھیں:
مسلمان مظلوموں کے حق کی آواز بلند کریں: سید سرور چشتی
اس موقع پر ان سماجی کارکنان نے نام نہاد مسلم سیاستدانوں کے حقیقی نمائندے نہ بننے پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم سیاستدانوں کی خودغرضی کی وجہ سے ملت میں جوان قیادت کا فقدان ہے۔ لہذا نوجوان آگے آئیں اور ہر اعتبار سے قیادت کا محاذ سنبھالیں۔