اس جلسے میں مہمان خصوصی مولانا سید اشہد رشیدی مہتمم مدرسہ جامعہ اسلامیہ قاسمیہ شاہی مراد آباد، یوپی اور مولانا مفتی غیاث الدین، مہتمم دارالعلوم رحمانیہ حیدرآباد نے ملک کے موجودہ حالات پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پر مولانا سید اشہد رشیدی نے کہا کہ آپسی اختلافات کو ختم کر ملک کے مسلمانوں کو متحد ہو نے کی ضرورت ہے۔ ملک میں فرقہ پرست تنظیمیں نفرت کے بیج بونے کی سازش کر رہی ہیں۔ مسلمانوں کو حکمت عملی سے کام لینے کی ضرورت ہے۔ ملک میں مسلم نمائندگی کم ہوتی جارہی ہے ۔مسلمان اپنے ووٹوں کو تقسیم نہ ہونے دیں۔ ایک متحد فاصلہ لیکر سیکولر پارٹیوں کو کامیاب بنائیں۔