ETV Bharat / city

کار میں ہیلمٹ نہ پہننے پر جرمانہ!

اگر آپ کار چلا رہے ہیں اور ہیلمیٹ نہیں پہنا تو آپ کی گاڑی کا چالان ہو سکتا ہے۔ اس لیے چالان سے بچنے کے لیے کار چلاتے وقت ہیلمیٹ ضرور پہنیں۔

کار میں ہیلمٹ نہ پہننے پر جر مانہ!
author img

By

Published : Sep 5, 2019, 8:53 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 2:07 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں ایک بزنس مین کی کار کا چالان اس لیے کاٹ دیا گیا کیونکہ اس نے ہیلمیٹ نہیں پہنا تھا۔

ایس پی ٹریفک سبھاش چندر گنگوار کے سامنے اپنی پریشانی کا اظہار کرنے والے بزنس مین کا نام انیس نوراللہ ہے۔ اس وقت انہیں حیرت ہوئی جب انہیں پتہ چلا کہ کار چلاتے وقت انہوں نے ہیلمیٹ نہیں پہنا تھا جس کی وجہ سے ان سے 500 روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔

مذکورہ بزنس مین ٹریفک پولیس کے دفتر کا چکر لگا رہا ہے اور یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ کیا کار چلاتے وقت ہیلمیٹ بھی پہننا پڑتا ہے۔

کار میں ہیلمٹ نہ پہننے پر جر مانہ!

انیس نے بتایا کہ 'میرے پاس کریٹا کار ہے لیکن جو چالان کاٹا گیا ہے، وہ اسکوٹی کا ہے۔'

کار چلاتے وقت ہیلمیٹ نہ لگانے پر متاثرہ بزنس مین نے ایس پی ٹریفک سبھاش چندر گنگوار سے شکایت کی تو انہوں نے کہا کہ 'ایسا معاملہ ان کے سامنے آیا ہے۔ بزنس مین کا ہیلمیٹ کا چالان کاٹ دیا گیا ہے۔ یہ تکنیکی خامی کی وجہ سے ہوا ہے۔ متاثرہ سے درخواست لے کر معاملہ حل کیا جا رہا ہے۔'

قابل ذکر ہے کہ چالان میں درج ہے کہ ہیلمیٹ نہ ہونے کی وجہ سے ان کا چالان کاٹا گیا ہے جبکہ بزنس مین کار چلاتے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 2:07 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.