ETV Bharat / city

عالمی یوم آبادی پرمینا بیگم کی خدمات

author img

By

Published : Jul 12, 2020, 2:42 AM IST

کہا جاتا ہے کہ چھوٹا خاندان، خوشحال خاندان۔ ایسی صورتحال میں خاندانی منصوبہ بندی معاشرے کے تمام نئے شادی شدہ جوڑوں کی ذمہ داری ہے۔

عالمی یوم آبادی پرمینا بیگم کی خدمات
عالمی یوم آبادی پرمینا بیگم کی خدمات

لوگوں کو خاندانی منصوبہ بندی سے آگاہ کرنے کے لئے ہر برس 11 جولائی کو عالمی یوم آبادی منایا جاتا ہے۔

عالمی یوم آبادی پرمینا بیگم کی خدمات

ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی کے کیارا بلاک سے تعلق رکھنے والی مینا بیگم ایک 'آشا کارکن' ہیں لوگوں کو خاندانی منصوبہ بندی کے سے متعلق فوائد بتاتی ہیں۔

عالمی یوم آبادی پرمینا بیگم کی خدمات
عالمی یوم آبادی پرمینا بیگم کی خدمات

اس تعلق سے مینابیگم نے بتا یا کہ وہ گذشتہ چودہ برسوں میں 74 نسبندی کروا چکی ہیں۔ جس میں دو مرد اور 72 خواتین شامل ہیں، اس مالی سال میں بھی کیارا بلاک میں سب سے زیادہ نسبندی کرانے کا ریکارڈ بھی مینا کے نام درج ہے۔

ان جیسے صحتی کارکنان کی کوششوں سے ہی روز بروز کی اس بڑھتی آبادی پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

عالمی یوم آبادی پر ان لوگوں کا تعاون یاد کیا جا رہا ہے۔ شہر کے سبھاش نگر علاقے میں کریلی مٹھیہ میں واقع محلہ بگیہ کی رہائشی مینا بیگم نے گھر کی مالی حالت خراب ہونے کی صورت میں سنہ 2006 میں سماجی خدمات کے لئے آشا کارکن بننے کا فیصلہ کیا۔

مینا بیگم نے بتایا کہ ان کے شوہر ناصر علی مزدور ہیں اور وہ ایک مشترکہ خاندان میں رہتی ہیں، لہذا سب کے لئے کام کرنا اُن کی عادت بھی ہے اور ضرورت بھی۔

آشا کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد مینا بیگم نے آہستہ آہستہ اپنے بلاک کی حاملہ خواتین کی مدد کرنا شروع کیا اور پھر اُنہیں نسبندی کرنے کی ترغیب دی۔

آہستہ آہستہ وہ خواتین کے درد اور تکلیف کو سمجھنے لگیں اور بڑھتی آبادی پر قابو پانے کے فوائد خواتین کو بتانا شروع کر دیا۔ انہوں نے گذشتہ 14 برسوں میں تقریبا 74 نس بندی کرائی۔

مزید پڑھیں:

دہلی فساد: متاثرین کو حکومت کی مدد کا انتظار

اُنہیں ان کی اس خدمات اور زیادہ سے زیادہ نسبندی کے لئے چار بار آشا کانفرنس میں نوازا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.