ETV Bharat / city

ضلع بریلی میں کورونا وائرس سے متاثر پہلا کیس - بریلی میں کورونا وائرس سے متاثر پہلا کیس

اترپردیش کے ضلع بریلی میں کورونا وائرس سے متاثر پہلا کیس پایا گیا ہے، سبھاش نگر علاقے میں رہنے والا یہ نوجوان نوئیڈا کے ایک کمپنی میں کام کرتا تھا۔

first corona positive case in bareilly
ضلع بریلی میں کورونا وائرس سے متاثر پہلا کیس
author img

By

Published : Mar 29, 2020, 7:38 PM IST

اتر پردیش کے بریلی ضلع میں کورونا وائرس سے متاثر پہلا مریض سامنے آیا ہے۔ متاثر نوجوان کا تعلق شہر کے سُبھاش نگر علاقہ سے ہے۔

یہ نوجوان نوئیڈا میں فائر فائٹنگ کے پارٹس بنانے والی کمپنی میں ملازمت کرتا ہے۔ نوجوان میں کورونا وائرس کے علامات ظاہر ہونے کے بعد اُس کا نمونہ جانچ کے لئے بھیجا گیا تھا۔ اب اُسکی رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔

ضلع بریلی میں کورونا وائرس سے متاثر پہلا کیس

اہم بات یہ ہے کہ یہ نوجوان جس کمپنی میں ملازمت کرتا ہے، وہاں دیگر چار ملازمین میں بھی کورونا پازیٹو پایا گیا ہے۔

کورونا پازیٹو نوجوان کے پورے کنبے کو خصوصی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ ان کے نمونے بھی جانچ کے لئے بھیج دیئے گئے ہیں۔ نوجوان میں کورونا پازیٹو ہونے کی تصدیق ہونے کے بعد علاقے میں ہلچل مچ گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے مقامی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ آپ سب اپنے گھروں میں رہیں اور پریشان نہ ہوں۔

ڈسٹرکٹ سرویلانس آفیسر ڈاکٹر رنجن گوتم کا کہنا ہے کہ یہ مریض بریلی میں نوئیڈا سے آیا تھا اور وہیں سے انفیکٹڈ تھا۔ اتوار کے روز اُسکی رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ جس کے بعد آج اُس شخص کو کنبے کے دیگر چھ افراد کے ساتھ پرائیویٹ میڈیکل کالج میں آئسولیٹڈ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت نے پورے علاقے کو سیل کردیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، بریلی کو بفر زون بنانے کی قواعد شروع کر دی ہے۔ پورے علاقے کو سینیٹائز بھی کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر رنجن گوتم نے مزید کہا ہے کہ بریلی کی عوام کو خود ہی محتاط رہنا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.