ETV Bharat / city

بریلی: دو اسمگلر گرفتار ایک کروڑ کی چرس برآمد - etv bharat urdu

اترپردیش پولیس کے اسپیشل ٹاسک فورس(ایس ٹی ایف) نے بریلی کے حافظ گنج علاقے سے عالمی سطح پرمنشیات کی اسمگلنگ کرنے والے گروہ کے دو اراکین کے قبضے سے 100کلو چرس برآمد کی ہے ۔جس کی قیمت تقریبا ایک کروڑ روپئے بتائی گئی ہے۔

بریلی:دواسمگلر گرفتارایک کروڑ کی چرس برآمد

author img

By

Published : Aug 11, 2021, 10:46 PM IST

ایس ٹی ایف ترجمان نے یہاں بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر ایس ٹی ایف کی ٹیم نے تھل چوراہے پر مخبر کے ذریعہ بتائے گئے ٹرک کو روکا۔ اسی وقت اسمگلر ٹرک سے اتر کر فرار ہونے کی کوشش کرنے لگلے۔

اس پر ایس ٹی ایف کی ٹیم نے ضروری طاقت کا استعمال کرتے ہوئے دونوں کو پکڑ لیا۔ اور ٹرک کے کیبن میں بوروں میں 150پیکٹ میں رکھی گئی ایک کوئنٹل چرس برآمد کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار اسمگلر شاملی باشندہ اشفاق اور مظاہر چوہان ہیں۔

مزید پڑھیں:Rahat Indori: راحت اندوری کی آج پہلی برسی

پوچھ گچھ پر انہوں نے بتایا کہ یہ چرس نیپال کے سونالی سرحد سے شاملی لے جائی جارہی تھی۔ وہاں سے اتراکھنڈ دہلی و مغر بی اضلاع میں سپلائی کی جانی والی تھی۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.