ETV Bharat / city

Wreath Laying Ceremony of Policeman: بارہمولہ انکاؤنٹر میں ہلاک پولیس اہلکار کو خراج عقیدت - jammu and kashmir encounter

بارہمولہ میں آئی جی پی سمیت اعلیٰ افسران نے انکاؤنٹر میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا۔ Policeman Killed in Baramulla Encounter

انکاؤنٹر میں ہلاک پولیس اہلکار کو خراج عقیدت

author img

By

Published : May 25, 2022, 4:06 PM IST

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کریری علاقہ میں ہونے والے انکاؤنٹر میں جیش محمد سے وابستہ تین عسکریت پسندوں کے علاوہ ایک پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوا جسے اعلیٰ پولیس افسران نے خراج عقیدت پیش کیا۔ ہلاک پولیس اہلکار کی شناخت مدثر احمد ولد مقصود احمد کے طور پر ہوئی جو اوڑی کا رہنے والا تھا۔ Encounter in Baramulla

انکاؤنٹر میں ہلاک پولیس اہلکار کو خراج عقیدت

ذرائع کے مطابق ایک سینٹرو کار (JK09A 7075) نجی بٹ علاقہ سے گزر رہی تھی جس کے دوران وہاں پر فوج سی آر پی ایف اور پولیس نے ایک مشترکہ ناکہ لگایا تھا۔ اس کار میں عسکریت پسند سوار تھے اور انہوں نے فورسز پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔ اس کے بعد فورسز کی جوابی کارروائی میں تین عسکریت پسندوں کو مار گرایا گیا۔ آئی جی پی وجے کمار، پولیس، سی آر پی ایف اور فوج نے ڈسٹرکٹ پولیس لائن بارہمولہ میں منعقدہ تقریب میں ہلاک پولیس اہلکار مدثر احمد ولد مقصود احمد کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.