قصبہ سوپور کے سیر جاگیر گاؤں سے تعلق رکھنے والی ناہدہ نبی کبڈی جیسے مشکل کھیل میں اپنے ہنر کا لوہا منوا رہی ہیں
ناہدہ نبی گزشتہ 16 برس سے کبڈی کھیل رہی ہیں اور اس دوران انہوں نے اسٹیٹ چیمپیئن شپ میں تین تمغے حاصل کیے ہیں جن میں دو گولڈ اور ایک چاندی کا تمغہ شامل ہے۔
اس خاتون کھلاڑی نے ضلعی اور ریاستی سطح پر متعد چیمپیئن شپ میں حصہ لیا ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا ناہدہ نبی نے کہا کہ انہیں آج تک حکومت اور جموں و کشمیر اسٹیٹ سپوٹس کونسل کی جانب سے کوئی بھی مدد نہیں ملی ہے ۔
ناہدہ نبی اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین کے سر باندھتی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ' والدین نے ہمشیہ میری حوصلہ افزائی کی جس کی وجہ سے میں اس مقام تک پہنچی'۔
ناہدہ کا کہنا ہے کہ کبڈی میں اپنی پہچان بنانے کے لیے انہیں کافی زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو یہاں کی با صلاحیت خواتین کے لیے بہتر اور مناسب پلیٹ فارم تیار کرنا چاہئے۔تاکہ یہاں کی خواتین بھی بیرونی ریاست کے ہنر مند و باصلاحیت خواتین کی طرح اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کر سکیں۔
ناہدہ نبی کا مقصد ہے کہ وہ پرو کبڑی لیگ میں حصہ لیں۔ کیونکہ آج تک کشمیر کی کوئی بھی لڑکی پرو کبڑی لیگ میں حصہ نہیں لے پائی ہے۔
ناہدہ نبی کا کہنا ہے کہ حکومت کی عدم توجہی کے باعث کشمیری خواتین کا ہنر سامنے نہیں آرہا ہے۔